پاکستانی رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز کے  ترجمان نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ترجمان ایف سی مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت کی وہابی رہنماؤں کے تئیں نرمی پالیسی کی وجہ سے پاکستان اور پاکستنای عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔