مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ذرائع نے بین الاقومی جریدے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستانی شہروں پونے اور گڑ گاوں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011 ءمیں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے خاندان کے افراد کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں سے قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2016 - 20:00
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔