اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے مقدس شہر سامراہ میں دہشت گردانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اس خود کش حملے میں کئی ایرانی زائرین شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے عراق کے مقدس شہر سامراہ میں دہشت گردانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اس خود کش حملے میں کئی ایرانی زائرین شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی ترجمان نے دھماکے میں شہدی اور زخمی ہونے والوں کے اہلخآنہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ایمان اور عقیدہ نہیں ۔ خودکشی حرام فعل ہے اور خودکش بمبار براہ راست واصل جہنم ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد اپنے شوم قاصد اور اہداف میں ناکام ہوگئے ہیں اسی لئے وہ عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا تے ہیں۔