مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنا سب سے بڑا لانگ مارچ فائیو راکٹ کامیابی سے خلاء کی جانب روانہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ فائیو چین کا سب سے بڑا کیرئیر راکٹ ہے جسے چین کے صوبہ ہونان کے وین چانگ لانچنگ مرکزکے ذریعہ خلاء کی جانب بھیجا گیا ۔ ماہرین کے مطابق اس راکٹ میں اضافی مواد خلاء میں لے جانے کی بھرپور صلاحیت ہے اوریہ راکٹ جدید خلائی ٹیکنالوجی، ماحول دوست ایندھن اور پٹرولنگ کے مستحکم نظام کا مجموعہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 نومبر 2016 - 17:03
چین نے اپنا سب سے بڑا لانگ مارچ فائیو راکٹ کامیابی سے خلاء کی جانب روانہ کردیا ہے۔