مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں روس کی پیش کردہ تجویز کے مطابق جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے چند روز قبل شام کے شہر حلب میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی جاری رکھنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ حلب شام کا دوسرا اہم شہر ہے جسے وہابی دہشت گردوں نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ دہشت گردوں نے حلب کی شہری آـادی پر راکٹوں حملوں میں سیکڑوں شہریوں کو ہلاک اور زحمی کردیا ہے روس نے حلب پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ اس میں رکاوٹ ایجاد کررہا ہے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، ترکی، سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 نومبر 2016 - 14:17
شام کے شہر حلب میں روس کی پیش کردہ تجویز کے مطابق جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔