افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت97 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت97 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر اور طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے ضلع وور میمے میں پولیس فورسز کے آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا جس کی شناخت وحید عرف جمشید کے نام سے ہوئی ہے جو حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر مانا جاتا تھا۔

صوبے کے ضلع تروا کے گاؤں تانڈی بوزا میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر عطا اللہ سمیت 45 دہشت گرد مارے گئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع دانگام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 47 دہشت گرد ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوگئے۔