مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی جاسوس نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سابق جاسوس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بڑھانے کا مقصد مغربی اتحاد میں پھوٹ ڈالنا اور اسے توڑنا ہے اور اس منصوبے کی توثیق روسی صدر ولادمیر پوتین بھی کر چکے ہیں۔مغربی جاسوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی ماسکو سے انٹیلی جنس معلومات کا باقاعدگی سے روابط کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ خفیہ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسکو کے متعدد دوروں کے دوران سمجھوتا بھی کر چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلیک میل بھی کیا جا سکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2016 - 12:40
مغربی جاسوس نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات میں ہے اور ان سے ساز باز کی کوشش کر رہا ہے۔