اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2016 - 12:08

لیبیا کے شہر بنغازی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر بنغازی میں  بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ بنغازی کے علاقہ الکیش میں کیا گیا دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔