مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں رحمان ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ دونوں رہنماوٴں نے ملک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ملاقات میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے اور کراچی میں مجلس عزا پر فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں ہونی چاہییں جب کہ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ صورتحال سے نکالنا ہوگا، پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی چاہتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2016 - 12:00
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔