مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو ہندوستانی فورسز نے 4 ماہ کے بعد رہا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین اور حریت رہنما یاسین ملک کو 4 ماہ بعد رہا کردیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید حریت رہنما کو گزشتہ شام رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کو ہندوستانی فوجیوں نے رواں برس 8 جولائی کو گرفتار کیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2016 - 11:43
ہندوستان کے زیر انتظآم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو ہندوستانی فورسز نے 4 ماہ کے بعد رہا کر دیا ہے۔