مہر خبررساں ایجنسی نےایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے باعث قرقیزستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 2 نومبر کو قرقیزستان جانا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اکتوبر 2016 - 14:58
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے باعث قرقیزستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔