امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی ریلی میں شرکت کی اور عوام پر زوردیا کہ وہ ہلری کلنٹن کو کامیاب بنائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی ریلی میں شرکت کی اور عوام پر زوردیا کہ وہ ہلری کلنٹن کو کامیاب بنائیں۔ مشیل اوبامہ نے ہیلری کلٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ باراک اوبامہ اور بل کلنٹن سے بھی بہتر صدر ثابت ہوں گی۔ ادھر ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکہ امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے۔