مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ترکی میں دو میئرز کو بھی گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار بکر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔
سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ٹاؤن ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی بھی لی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔
ذرائع کے مطابق گلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ۔ ترک حکام کے مطابق ان افراد پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2016 - 19:44
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ترکی میں دو میئرز کو بھی گرفتار کرلیا گيا ہے۔