پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اتحاد ٹاؤن میں کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔اس موقع پر علاقے کی پولیس کو بھی طلب کیا گیا اور دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ و گولہ بارود ان کے حوالے کیا گیا۔