مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں اپنے ہی 9 دہشت گردوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراقی فورسز کے مقابلے سے فرار ہونے والے 9 دہشت گردوں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش کو جب اپنے 9 افراد کے فرار کا پتہ چلا تو انھوں نے انھیں گرفتار کرکے ان کے سر قلم کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔