مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر انتالیا میں صنعت اور تجارت دفتر کے سامنے بم دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔انتالیا کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکہ دہشت گردانہ کارروائی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس دھماکے میں 4 گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ترکی میں رواں برس متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔