مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہاریکجہتی کرتےہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نمنٹے کے لیے پاکستان کےساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان، افغانستان ، عراق، شام اور لیبیا میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے جبکہ دوسری طرف حکومتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظءار بھی کرتا رہتا ہے امریکہ کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کی بنا پر دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اکتوبر 2016 - 11:54
امریکی وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہیں۔