اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق اور شام کی قانونی حکومتوں کی حمایت جاری رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے علاقہ میں دہشت گردوں کی شکست درحقیقت سامراجی طاقتوں کی شکست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران ، عراق اور شام کی قانونی حکومتوں کی حمایت جاری رکھنے کی  پالیسی پر گامزن ہے علاقہ میں دہشت گردوں کی شکست درحقیقت سامراجی طاقتوں کی شکست ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی عالمی بیداری کونسل کے نویں اجلاس میں شرکت کے لئے بغداد میں موجود ہیں انھوں نے بغداد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام کی قانونی حکومتوں اور مظلوم اقوام کی حمایت کو ایران اپنی اخلاقی ، اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران موصل کے آّپریشن میں  براہ راست شریک نہیں ہے لیکن ایران عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں عراقی اور شامی حکومتوں سے قریبی رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک میں جاری دہشت گردی کے خلاف ہے ایران ہمسایہ ممالک میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی حکومت کی دعوت پر عالمی اسلامی بیدارای کونسل کا پہلا اجلاس بغداد میں منعقد ہورہا ہے۔