اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں عراق کے صوبہ کرکوک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اس حملے میں 16 افراد شہید ہوگئے جن میں 4 ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں عراق کے صوبہ کرکوک میں خودکش حملے کی شدید مذمت  کی ہے اس حملے میں 16 افراد شہید ہوگئے جن میں 4 ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیں۔

قاسمی نے دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے دن قریب پہنچ چکے ہیں لہذا وہ عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔