مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسزکی سے فائرنگ پر ہندوستان ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، جس میں ہندوستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر احتجاج کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی گولہ باری سے بے گناہ شہری ہلاک ہورہے ہیں ، ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے 90 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2016 - 17:28
پاکستانی وزارت خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسزکی سے فائرنگ پر ہندوستان ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔