مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں امریکی بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ایک سویلین ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی جانب سے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ادھر افغان حکام نے ملٹری بیس پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری بیس پر حملہ بیرونی حملہ نہیں بلکہ اندر ہی کسی مسلح شخص نے فائرنگ کی۔
اجراء کی تاریخ: 19 اکتوبر 2016 - 23:26
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا جارہا ہے۔