عراق کے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل میں گورنر ہاؤس کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل میں گورنر ہاؤس کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ موصل میں دھماکہ  ایسے وقت ہوا ہے جب عراقی فورسز نے موصل کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے۔ عراقی فورسز نے اس آپریشن میں اب تک 352 کلو میٹر کا علاقہ داعش سے آزاد کرالیا ہے اور حمدانیہ شہر  پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے جبکہ داعش کی 40  سے زائد گاڑیوں کو بھی بباہ کردیا گیا ہے۔