بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی پولیس نے ایک مارکیٹ میں 15 افراد کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی پولیس نے ایک مارکیٹ میں 15 افراد کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے برسلز کے مضافات کی ایک سپرمارکیٹ میں 15 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے مارکیٹ کو گھیرےمیں لے لیا اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی میں کسی جانی نقصان کی کوئي  اطلاع نہیں ملی۔