مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے امو رمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا اور یہ جنگ بندی قابل توسیع بھی ہوگی۔ ولد شیخ نے کہا کہ جنگ بندی کا نفاذ جمعرات مقامی وقت کے مطابق بدھ 23 بجکر 59 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے مطابق فریقین نے انہیں یقین دہانی کرادی ہے۔یہ جنگ بندی یمن کے لوگوں کو مزید خونریزی سے بچائے گی اور اس کی وجہ سے انسانی امداد پہنچانے میں مدد ملے گی جبکہ اس میں توسیع کا بھی امکان ہے۔ جنگ بندی کی یقین دہانی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے ایک مجلس عزا اور فاتحہ خوانی پر کیے جانے والے فضائی حملے میں 140 افراد شہید ہو گیے تھے اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر جنگی جرائم میں ملوث قراردینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن جنگ میں اب تک 10 ہزار افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 3 ہزار بچے شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2016 - 10:44
یمن کے امو رمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن میں جمعرات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہوگا اور یہ جنگ بندی قابل توسیع بھی ہوگی۔