مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آگئے ۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق چین میں واقع کوہ ہمالیہ کے علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئ ۔زلزے کا مرکز کوہ ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ اور اس کی گہرائی 32کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ کرہ ارض پر زلزلوں کے لیے سب سے خطرناک خطہ سمجھا جاتا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2016 - 13:34
چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آگئے زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ہے۔