مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کی جانب سے ہیکنک کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے خود ہی سائبر حملے کروارہا ہے۔ ہندوستان کے شہر گوا میں منعقدہ برکس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پوتین کا کہنا تھا امریکہ کی جانب سے روس پر ہیکنگ کے الزامات صدارتی الیکشن کےلیے وائٹ ہاوس کی انتخابی مہم کاحصہ ہوسکتے ہیں۔صدر پوتین نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے پہلی بار روس کو باضابطہ طور پرڈیموکریٹک پارٹی کے اکاونٹس کی ہیکنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا جسے روس نے مسترد کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2016 - 10:14
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کی جانب سے ہیکنک کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے خود ہی سائبر حملے کروارہا ہے۔