ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف شعبوں میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید 109 فوجیوں اور ججوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف شعبوں میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید 109 فوجیوں اور ججوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔  ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی ناکام بغاوت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے ، ہزاروں سرکاری اہلکار بھی تحقیقات کی زد میں آئیں گے۔ اسی سلسلے میں مزید 109فوجیوں اور ججوں کو بھی فارغ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فارغ ہونے والے ججوں کی تعداد دو سو سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ مختلف فوجی اور سول اداروں سے برطرف کئے گئے اہلکاروں کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔