تھائی لینڈ کے بادشاہ اور فرماں روا کا 70 سال کے طویل اقتدار کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہانگ کانگ فری پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ اور فرماں روا ’’بھومی بول ادل یادیج  کا 70 سال کے طویل اقتدار کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔ تھائی لینڈ کے بادشاہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور کسی عوامی تقریبات میں بھی شامل نہیں ہوتے تھے۔ بھومی بول امریکی ریاست میسی چوسٹ کے شہر کیمبرج میں پیدا ہوئے ،ان کی تاج پوشی 9 جون 1946 ء میں ان کے بھائی اناند ماہیدول کے انتقال کے بعد ہوئی تھی ،اس وقت سے لیکر اب تک انہوں نے تھائی لینڈ کے لوگوں کے دلوں پر راج کیا تھا ۔شاہی محل نے ان کی موت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پارلیمان کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ان کے جانشین 63سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگکورن ہوں گے۔