افغانستان میں دو مختلف امریکی ڈورن حملوں میں داعش سے منسلک 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں دو مختلف امریکی ڈورن حملوں میں داعش سے منسلک 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ننگر ہار صوبے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ضلع نازیان میں ہونے والے ڈرون حملے میں داعش کے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع اچین میں 12 داعش دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کوئی بھی عام شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ایک روز پہلے بھی اسی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں داعش سے تعلق رکھنے والے چونتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ننگر ہار میں بڑے علاقے پر طالبان کی عملداری ہے اور داعش دہشت گرد اس علاقہ میں خاصے سرگرم ہیں۔