افغانستان کے صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام 7 افراد ہلاک اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خماری شہر کے ہوائی اڈے پر سامان پہنچا کرواپس آرہا تھا کہ صوبہ بغلان کی فضائی حدود میں طالبان کا نشانہ بن گیا، واقعہ میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت عملے کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔