پاکستان کے علاقہ دادو میں پولیس نے امام بارگاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ دادو میں پولیس نے امام بارگاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق پولیس نے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں امام بارگاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتےہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ۔ زیر حراست افراد کی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی نمبر پلیٹ جعلی بتائی جاتی ہے ۔ ایس ایس پی شبیرسیٹھار کے مطابق زیرحراست  دہشت گردوں ایوب پٹھان اور پرویزخان کا تعلق بلوچستان ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔