بعض عرب ممالک فلسطینی صدر محمود عباس کو برطرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس کی جگہ یاسر عرفات کے بھانجے ناصر قدوہ کو لانا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ٹی وی چینل 2 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب ، امارات، اردن اور مصر جیسے عرب ممالک فلسطینی صدر محمود عباس کو برطرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس کی جگہ یاسر عرفات کے بھانجے ناصر قدوہ کو لانا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر السیسی  اس معاملے کی قیادت کررہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں محمود عباس سے گفتگو بھی کی ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات بھی محمود عباس کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے نمائندے محمود عباس کو ہٹانے کے سلسلے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔