روس نے امریکہ کو وتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شامی فوج کیخلاف کارروائی کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا روس نے امریکہ پر دہشت گردوں کی حمایت کا بھی الزام عائد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کو وتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شامی فوج کیخلاف کارروائی  کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا روس نے امریکہ پر دہشت گردوں کی حمایت کا بھی الزام عائد کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں حکومتی فورسز پر حملہ کرنےوا لے طیاروں کو مار گرا دیاجائے گا۔ روسی وزارت دفاع نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی اتحادی طیارے شام میں حکومتی فورسز پر فضائی حملے کریں گے ، تو روسی فورسز اتحادی طیارے مار گرائیں گی۔ امریکی حکومت پہلے دہشت گردون کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانا چاہتی تھی جس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو روس، ایران اور حزب اللہ نے مل کر شکست دیدی ، لیکن اب امریکہ براہ راست شامی افواج پر حملہ کرنے کے لئے پر تول رہا تھا اور اس سلسلے میں اس نے ایک حملے میں درجنوں شامی فوجیوں کو شہید بھی کردیا تھا لیکن اب روس نے کہا کہ امریکہ کا شامی فورسز پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا امریکہ دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔ روس نے شام میں جدید دفاعی سسٹم نصب کررکھا ہے جو کروز میزائل کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ 17 ستمبر کو شام میں امریکی اتحادی فضائی حملے میں حکومتی فورسز کے درجنوں اہلکار مارے گئے تھے۔۔ امریکہ نے روس کی دھمکی کے بعد اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔