مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سانٹوس نے امن کا نوبل انعام جیت لیا، کولمبین صدر کو 50 سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی کوششوں پر انعام کا حقدار قراردیا گيا ہے ۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں جاری خانہ جنگی کے دوران دو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک اور 60 لاکھ سے زیادہ بےگھر ہوئے۔
گذشتہ ماہ ہی کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فار باغیوں نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ امن معاہدے کے بعد کولمبیا میں گذشتہ 52 برسوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمے کے ساتھ قیام امن کی امید پیدا ہوئی تھی۔ ادھر کولمبیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے اس امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2016 - 16:24
کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سانٹوس نے امن کا نوبل انعام جیت لیا، کولمبین صدر کو 50 سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی کوششوں پر انعام کا حقدار قراردیا گيا ہے ۔