مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کی خبر دی ہے۔اسماعیل ولد شیخ کا کہنا ہے یہ جنگ بندی قابل توسیع ہے اور جنگ بندی سے متعلق تمام کمیٹیوں کو فعال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ولد شیخ نے مسقط میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عنقریب جنگ بندی کی دقیق تاریخ اور اس کے آغاز کا اعلان کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اکتوبر 2016 - 17:59
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کی خبر دی ہے۔