پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے ناگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے 2 کیمپس کو تباہ کردیا، جبکہ تباہ کیے جانے والے کیمپس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔