سمندری طوفان میتھیو نے ڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 7 افرادہلاک اور 200گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان میتھیونےڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 7 افرادہلاک اور 200گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ طوفان اب کیوبا کےساحلوں سے ٹکراگیاہے۔ہیٹی کے ساحل پر آنےوالے سمندری طوفان میتھیو نے ڈومینکن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ طوفان کے بعد 800 افرادمحفوظ مقامات پرمنتقل، جبکہ 31دیہات کا رابطہ منقطع ہوچکاہے۔ 145میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے و الی ہواؤں اور طوفان سے ہیٹی میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہونے والے اس ملک کے ایک کروڑ دس لاکھ رہائیشی ایسی جگہوں پر رہتے ہیں جہاں ان کا سیلاب سے سامنا ہوتا ہے اور ان کے گھر بھی زیادہ مضبوط نہیں ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میتھیو جو کہ 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں 40 انچ بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔