مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے اضافی پلوٹونیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطا بق روسی صدر ولادیمیر پوتین کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے میں امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر دوستانہ اقدامات کے تحت روس کے سٹریٹیجک استحکام کے لیے خطرہ پیدا کر رہا ہے،روس نے امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پیشگی شرائط بھی رکھی ہیں،روسی صدر کے حکمنامے کے مطابق صدر پوتین نے کہا ہے کہ روس نے روسی فیڈریشن کی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2016 - 09:55
روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے اضافی پلوٹونیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔