مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مستعفی حکومت کے وزير خارجہ عبدالملک المخلافی نے عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں یمن کا سفارتخانہ عنقریب کھل جائےگا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ اس نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کیا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2016 - 12:02
یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بغداد میں یمن کا سفارتخانہ عنقریب کھل جائےگا۔