اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2016 - 00:11

مصری فورسز نے ایک کارروائی کے دوران صحرائے سینا میں 18 وہابی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فورسز نے ایک کارروائی کے دوران  صحرائے سینا میں 18 وہابی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصری فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف العریش اور شیخ زواید میں دو مختلف کارروائیون کے دوران 18 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔مصری فوج صحرائے سینا میں مسلح وہابی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔