مراکش نے براعظم افریقہ کے ملکوں کی یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش نے براعظم افریقہ کے ملکوں کی یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی یونین کمیشن کی خاتون سربراہ کو مراکش کی وزارت خارجہ کے مشیر نے رکنیت حاصل کرنے کی درخواست پیش کی۔ کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ رکن ملکوں کی حکومت کو آگاہ کر نے کے علاوہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، اس سے مراکش کی حکومت کو مطلع کر دیا جائے گا۔ مراکش نے افریقی یونین کی رکنیت1975ءمیں منسوخ کر دی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ افریقی براعظم میں مراکش واحد ملک ہے جو اِس یونین کا رکن نہیں ہے۔