روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک ویئر ہا ؤس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران آٹھ فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک ویئر ہا ؤس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران آٹھ فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔روس کی ایمر جنسی منسٹری کے مطابق  ماسکو کے صنعتی علاقے میں ویئر ہاؤس میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران عمارت کی چھت گھر گئی،ملبے تلے دب کر آٹھ فائر فائٹرز دم توڑ گئے ۔ ایمرجنسی منسٹری کے ترجمان کے مطابق شدید ترین آگ پر قابو پانے کے لئے ایک سو ساٹھ فائر فائٹرز کو بھجوایا گیا تھا ۔آگ کی لپیٹ میں آنے والا ویئر ہاؤس ایک فیکٹری کا ہے جہاں مصنوعی پھول رکھے جاتے تھے۔