مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاہے کہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ ان اقدامات کوکسی جماعت کےخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے، ڈھاکہ کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے، دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھاکہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں ان اقدامات کوکسی جماعت کےخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے۔شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ جولائی میں ڈھاکہ کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے۔
اجراء کی تاریخ: 22 ستمبر 2016 - 19:46
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاہے کہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔