عرب ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی مجرمانہ ، وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری میں 25 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی مجرمانہ ، وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری میں 25 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے الحدیدہ کے علاقہ  الحوک  میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے 25 یمنی شہری شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر امریکی سینیٹ نے بھی مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے میں سعودی عرب کو ایک ارب ڈآلر کے ہتھیار ففروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔