صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے کے نتیجے میں فوجی جنرل محمد گوبالے جیمالی اور اس کے 5 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے کے نتیجے میں فوجی جنرل محمد گوبالے جیمالی اور اس کے 5 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف آپریشنز کے اہم کردار جنرل محمد گوبالے کو دارالحکومت میں قائم وزارت دفاع کے دفتر کے قریب ایک کار خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ کار کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے جن میں ایک سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صومالی جنرل کی گاڑی سڑک پر موجود تھی کہ ایک گاڑی اس سے آکر ٹکرائی اور زور دار دھماکہ ہوا۔ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد کے ترجمان کے مطابق صدر نے مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ذیلی گروپ شباب نے قبول کی ہے۔