ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکےعلاقے بارہ مولہ کے اڑی سیکٹر میں مسلح افرا د نے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے ہندوستان کے 17 فوجیوں کو ہلاک اور18 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکےعلاقے بارہ مولہ کے اڑی سیکٹر میں مسلح افرا د نے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے ہندوستان کے 17 فوجیوں کو ہلاک اور18 کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روس اورامریکہ کا دورہ منسوخ کردیاہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولامیں بھارت کی فوجی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے،کئی گھنٹے سے فائرنگ جاری ہے جبکہ حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بارہ مولہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملے کرنے والوں کی تعداد 4 ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق  بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔