مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جو جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ النصرہ فرنٹ اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں بھی شامل ہے لیکن اس کے باوجود امیرکہ نے کبھی بھی اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی نہیں کی بلکہ اس کا نام تبدیل کرکے فتح الشام رکھوا دیا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اس وقت بھی دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر کو اقتدار سے ہٹانے کی ناکام اور مذموم کوشش کررہے ہیں۔ عبداللہیان نے کہا کہ روس اور ایران شامی حکومت اور عوام کی مدد کررہے ہیں اور روس کو شام کے حالات پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔