مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں وہابی دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، کیونکہ کارروائیوں اور آپریشن کے باعث مذکورہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 21 اگست کو بھی خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں ستار قلعے، نارے ناؤ اور راجگال میں فضائی کارروائیوں اور زمینی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ اس دوران 9 وہابی دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ لیکن پاکستانی فوج کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ، آزاد ذرائع پاکستانی فوج کے وہابی دہشت گردوں کے خلاف دعوؤں کو مبالغہ آمیز قراردے رہے ہیں۔