مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بدستور برقرار ہے جب کہ ہندوستان نے پاکستان نوازحریت رہنماؤں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میں کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اور اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہو گئی ہے، تمام کاروباری مراکز اور میڈیکل اسٹورز بند ہونے کے باعث اسپتالوں میں بھی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کشمیر ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے جاری کشیدگی میں اب تک 91 کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2016 - 15:37
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بدستور برقرار ہے جب کہ ہندوستان نے پاکستان نوازحریت رہنماؤں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔