مہر خبررساں ایجنسی رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو پانچ سال میں تقریباً آٹھ ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔ دنیا میں قیام امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والا برطانیہ اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔برطانیہ نے 2010 سے 2015 تک ان ممالک کو 210 ارب مالیت کے آرمز لائسنس جاری کیے۔ جو اَن فری ممالک کی کیٹگری میں ہیں۔ اسی پانچ سال کے عرصے میں برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کو تقریباً آٹھ ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیا جبکہ برطانیہ کے اسلحے کا دو تہائی حصہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیچا جا رہا ہے۔ گذشتہ دس سال میں برطانیہ نے چین ، فرانس اور روس سے زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے برطانوی ہتھیاروں کی خرید میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد عرب ممالک سرفہرست ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 ستمبر 2016 - 00:22
امریکہ اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ برطانیہ اسلحہ بیچنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔